دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 16 جنوری کو دزاپ (زاہدان) میں فرخی سیستانی اسٹریٹ پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک ادھیڑ عمر جوڑے کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 10 بجے کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے فرخی سیستانی اسٹریٹ میں جیولری کی ایک دکان پر حملہ کیا تھا اور زیورات چوری کرنے کی کوشش کی، مکینوں کے ردعمل کے بعد مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں جمشید کلانتری بنجاری نامی ایک شخص کے والدین جانبحق ہوگئے جبکہ کلانتری کی بیوی اس وقت ساتھ تھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی ہے ـ
رپورٹ کے مطابق کلانتری بوڑھے والدین ڈاکوؤں نے سر اور چہرے پر گولیاں برسائی ہے جبکہ اس کی بیوی کو بھی گولی مار کر زخمی کر دی گئی ہے ـ دکان کے مالک جمشید کلانتری ہیں جو اس وقت اپنی دکان میں روز معمول کی طرح بیٹھے تھے ـ
جبکہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد کلانتری کی گاڑی چوری کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں ـ