شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںدزاپ میں 3 اکتوبر سے گرفتار بلوچ خاتون کے بارے میں تاحال...

دزاپ میں 3 اکتوبر سے گرفتار بلوچ خاتون کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز پیر پیر 3 اکتوبر کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ کاؤنٹی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی سادہ لباس فورسز نے ایک نوجوان بلوچ خاتون کو ” فسادات” پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 3 اکتوبر کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ/زاہدان سے ایک نواجوان بلوچ خاتون 23 سالہ فائزہ براہوئی کو فسادات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات میسر نہیں ہوسکا کہ وہ اس وقت کس حال میں ہیں ـ
کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے فائزہ کو گرفتار کیا جب کہ وہ صرف چابہار شہر کے پولیس کمانڈر کے ہاتھوں 15 سالہ بلوچ لڑکی سے زیادتی کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی حکومت سے اپیل کی تھی ـ
اس بلوچ خاتون کی گرفتاری کو تین ہفتے گزر چکے ہیں، اس کے اہل خانہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے بھی ڈر رہے ہیں۔

دریں اثنا علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض ایرانی خفیہ ادارے نے اب تک قانون کے برعکس فائزہ کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور وکیل رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کیونکہ ان کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز