سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںدس بچوں کو جنم دینے کی فراڈ کرنے والی افریقی خاتون گرفتار

دس بچوں کو جنم دینے کی فراڈ کرنے والی افریقی خاتون گرفتار

گواٹنگ (ہمگام نیوز)جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں دس بچوں کی پیدائش نے عالمی میڈیا کی توجہ اس واقعے کی طرف موڑ دی تھی مگر اس حوالے سے تازہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقی خاتون37 سالہ Gosiame Sithole اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا۔

اس خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 بچوں اور 3 بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

مقامی ذرائع نے میڈیا میں بتایا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال لایاگیا تھا۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے گواٹنگ کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

اسپتال Steve Biko Academic Hospital کا کہنا ہے کہ خاتون کو 7 يونيو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچےکی پیدائش کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز