پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںدس سال سے اپنے بیٹے کی جدائی کے کرب سے گزر...

دس سال سے اپنے بیٹے کی جدائی کے کرب سے گزر رہی ہوں. والدہ ذاکر مجید بلوچ

کوئٹہ( ہمگام نیوز )بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن( آزاد ) کے مرکزی وائس چیئرمین ذاکر مجید بلوچ کے والدہ نے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے لخت جگر کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور فورسز نے دس سال قبل مستونگ سے جبری طور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا دس سال سے میں اپنے بیٹے کی جدائی کے کرب سے گزر رہی ہوں. ذاکر مجید بلوچ کے والدہ نے ویڈیو بیان میں عدلیہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاکر جان کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا ایک سیاسی لیڈر تھے جو اپنے لوگوں کے حقوق کی بات کرتے تھے اگر وہ کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث رہے ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے. 

یاد رہے بلوچ اسٹوڈنٹ لیڈر ذاکر مجید بلوچ کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور فورسز نے دس سال قبل 8 جون 2009 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے جبری طور پر اغواء کیا تھا، ذاکر جان کی بازیابی کیلئے ان کے بہن فرزانہ مجید بلوچ نے کوئٹہ سے لیکر کراچی اور پھر اسلام آباد تک ایک تاریخی لونگ مارچ کیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز