چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںدشت: تیرہ میل کے قریب ویگن،آلٹو،ٹرک کے درمیان حادثہ 2 افرادجانبحق16افراد زخمی

دشت: تیرہ میل کے قریب ویگن،آلٹو،ٹرک کے درمیان حادثہ 2 افرادجانبحق16افراد زخمی

دشت ( ہمگام ڈیسک نیوز ) دشت تیرہ میل کے قریب ویگن آلٹو کار اور 10 ویلر ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ خواتین بچے سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دشت تیرہ میل شاہ زیب پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری اورٹیک کی وجہ سے جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن بس آلٹوکار اور دس ویلر ٹرک میں خطرناک تصادم کی وجہ سے دو افراد جان بحق جن میں محمد عبداللہ ولد عبدالغفار اور محمداقبال ولد بہرام خان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ضیاءاللہ ولد زکااللہ ،حمیداللہ ولد عبدالعزیز ،احمدنواز ولد مہراب خان ،محمدگل ولد محمد مراد، اخترمحمد ولد عبدالحیکم ،سراج احمد ولد محمدیوسف ،نبی بخش ولد محمدکریم ،محمداقبال ولدبہرام خان ،محمدجان ولد اللہ ورایا ،محمدقاسم ولد عبدالقادر ،شائستہ ولد موسی خان ،گل بخت ولد موسی خان ،حاجرہ زوجہ سیدال خان ،صائمہ ولدمحمدگل اور ، مراد بی بی ولد غلام نبی شامل ہے اطلاع ملتے ہی موقع پر لیویز انتظامیہ دشت اور ایدھی ایمبولینس پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا اور 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز