دشتیاری(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے گاؤں درگس میں ایک لینڈ کروزر اور پیجوٹ گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں لینڈ کروزر میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 31 جنوری کو دشتیاری کے گاؤں درگس میں دو گاڑی لینڈ کروزر اور پیجوٹ کی آپس تصادم کے نتیجے میں لینڈ کروزر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ـ جبکہ لینڈ کروزر مکمل طور پر جل گئی ـ
رپورٹر کے مطابق واقعے کے بعد فائر برگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم فائر گاڑی میں پانی کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے وہ کچھ نہیں کر سکے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کمزور کرائسز مینجمنٹ اور فائر فائٹنگ کی مناسب سہولیات کے فقدان کے باعث سڑکوں پر بڑے حادثات ہو رہے ہیں۔