دشتیاری (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق دشتیاری شہر کے سنگان گاؤں میں ایک 6 سالہ بچہ گزشتہ روز 4 جنوری کو ندی کے سیلابی ریلے میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔
رپورٹ موصول ہونے تک بچے کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے ـ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اتنے زیادہ ہیں کہ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن معین الدین سعیدی کے مطابق کنرک شہر کے 80 فیصد مکانات گر گئے ہیں ـ