Homeخبریںدشتیاری شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

دشتیاری شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

 

دشتیاری ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 23 اکتوبر 2020 کو ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے شہر دشتیاری کے کسی چوراہے پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کی کار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں عمران جشیرہ ولد دادمحمد بلوچ جانبحق ہوگئے جبکہ عمران کے قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے مطابق جب عمران جشیرہ کو گولیاں لگی تھی تو وہ اس وقت زخمی تھا اسے آس پاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں اٹھا کر ہسپتال لے جانا چاہا تو وہاں پر موجود قابض ایرانی پولیس نے ایمبولینس کو ہسپتال جانے سے روک دیا اور عمران جشیرہ ایمبولینس میں تڑپ تڑپ کر مرگئ تب پولیس کی جانب سے ایمبولینس کو ہسپال جانے کا اجازت مل گیا ـ
دریں اثنا علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب زخمی عمران جشیرہ کو ہسپتال تک پہنچانے کے لیئے پولیس نے ایمبولینس کو روک کر اسے جانے نہیں دیا تو اس سے یہ بات واضح طور پر عیاں ہوتی ہے کہ ان تمام نامعلوم مسلح افراد قاتلوں کی پشت پناہی ایک خاص منصوبے کے تحت ایرانی حکومت کر رہی ہے ـ

Exit mobile version