دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںدشتیاری شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دشتیاری شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دشتیاری ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز 8 اکتوبر کو نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے ھورکی گاؤں کے قریب فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔ تاہم اس شہری کی شناخت اور واقعہ کے محرکات کے بارے میں ابھی تک تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ـ جبکہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد دینے کے لیئے چابہار کے امام علی ہسپتال منتقل کیا گیا ـ ڈاکٹروں نے زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی زندگی محفوظ نہیں ، سماجی و سیاسی سرکردہ شخصیات کا کہنا ہے کہ ان تمام قتل و غارتگری کے پیچھے ایرانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ خارج از امکان نہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز