جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںدشتیاری میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار...

دشتیاری میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر لیا

دشتیاری (ہمگام نیوز) حالوش کے حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعرات یکم اپریل کو دشتیاری کے نوبندیان گاؤں سے ایک شہری کو قابض ایرانی خفیہ ادارے نے گرفتار کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے گاؤں نوبندیان سے قابض ایرانی آرمی کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے 32 سالہ عبدالخلق بلوچزہی ولد عبدالحسین کو گرفتار کر لیا ہے ـ

رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے اس کی گرفتاری اور دزاپ/زاہدان کے حراستی مرکز میں منتقلی کے بعد ایک ٹیلی فون کال کے دوران اس کے اہل خانہ کو اس کی گرفتاری اور ٹھکانے سے آگاہ کیا ہے ـ

رپورٹ موصول ہونے تک گرفتاری کی وجوہات اور شہری پر عائد الزامات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز