دشتیاری ( ہمگــام نیوز) اطلاعات کے مطابق اتوار 10 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے گاؤں درگس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا مقتول شخص کی پہچان سعید بلوچ ولد بہرام کے نام سے ہوئی ہے ـ
علاقائی ذرائع کے مطابق آج سعید کا شادی کا دن تھا ـ مسلح افراد نے اس وقت اس پر حملہ کر دیا جب وہ حجام کی دکان پر جانے والا تھا ـ
بتایا جاتا ہے کہ اسے فائرنگ سے انہیں تین گولیاں لگی ہیں ـ تاہم قاتلوں ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آ چکے ہیں اور اس واقعہ کے محرکات کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ـ
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اب تک 7 افراد جانبحق ہوچکے ہیں اور درجن بھر زخمی ہوئے ہیں ـ