Homeخبریںدشتیاری : ھوٹگ میں ڈوب کر کم سن بچہ جانبحق

دشتیاری : ھوٹگ میں ڈوب کر کم سن بچہ جانبحق

 

دشتیاری ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دشتیاری شہر کے گاؤں کالبر میں ایک کم سن بچہ ھوٹگ کے پانی میں گر کر ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس بچے کی شناخت عبداللہ افروز ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ وہ گاؤں کے باغ میں، جہاں ھوٹگ واقع ہے، تفریح ​​اور کھیل کے لیے گیا تھا، اور اس میں گر کر جانبحق ہوگیا ـ

قابل ذکر ہے کہ ایران کی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں دشتیاری شہر کے پلان سیکشن کے ضلعی سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ 11 سالوں میں 40 افراد ھوٹگوں اور دیگر برساتی گھڑوں میں ڈوب کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تاہم صرف گزشتہ چند ہفتوں میں ھوٹگ کے شکار ہونے والوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

ھوٹگ قدرتی یا انسان ساختہ گڑھے ہیں جن میں بارش کا پانی ذخیرہ کیا جاتا ہے اور جہاں انسان اور جانور جمع شدہ پانی کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ھوٹگ بلوچستان کے ان علاقوں میں واقع ہیں جہاں لوگ پانی کی فراہمی اور پلمبنگ نیٹ ورک تک رسائی سے محروم ہیں۔

Exit mobile version