چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدشت: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چھ بلوچ فرزند اغوا

دشت: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چھ بلوچ فرزند اغوا

دشت (ہمگام نیوز)قابض پاکستانی فورسز کی جبری طور گرفتاروں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج الصبح پاکستانی قابض فورسز نے دشت کے علاقے شولیگ ،جامانی بازار میں جاریت کرتے ہوئے عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جاریت کے دوران قابض پاکستانی فورسز نے چھ بلوچ فرزندان کو جبری طور پر اغوا کرکے کیمپ منتقل کردیا، جن کی شناخت داد محمد ولد حسین ، عارف ولد داد محمد، یاسین ولد داد محمد ، عبداللہ ولد دین محمد ،جاوید ولد ملّا عطاء اور مسلم ولد محمد رحیم کے نام سے ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ہونے والے بلوچ فرزندان کا تعلق شولیگ جامانی بازار سے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز