Homeخبریںدشت: محبوب کی لاش برآمدبعد میں تدفین،دیگر تاحال لاپتہ

دشت: محبوب کی لاش برآمدبعد میں تدفین،دیگر تاحال لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز)دشت سے اغواء ہونے والے ٹھیکیدار محبوب رندکی لاش برامد،ان کے ساتھ15مئی 2016کو اغواء کیئے گئے تین افسران تاحال لاپتہ ہیں۔ دشت سے مسلح افراد کے ہاتھوں چار سرکاری افیسران کے ساتھ اغواء ہونے والے ٹھیکیدار محبوب رند ولد غلام نبی رند کی لاش دشت ملائی نگور کے علاقے سے برامد کرلی گئی محبوب رند سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند کے بہنوئی ہیں انہیں مسلح افراد نے اس مہینے کی 15 تاریخ کو چار دیگر سرکاری افیسران کے ہمراہ دشت ذریں بگ کے علاقے سے اس وقت اغواء کرلیا تھا جب وہ سرکاری اسکیموں کی نگرانی کے لیئے علاقہ کا دورہ کرنے گئے تھے ۔ان کے ہمراہ محکمہ بی اینڈ آر کے انجنیئر فد ااحمد، ایریگیشن کے سب انجنیئررحیم جان ،محمد ابراہیم،اور ٹھیکیدار چاکر بلوچ بھی اغواء کیئے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں۔محبوب رندکی آخری رسومات گزشتہ روز کھڈان دشت میں ادا کر دئیں گئیں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

Exit mobile version