کیچ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے دشت مزن بند میں فورسز کی بربریت جاری دو مقامات میں فورسز اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ـ
کیچ کے تحصیل دشت کے پہاڈی علاقے مزن بند میں گزشتہ تین دن سے پاکستانی فورسز کی بربریت جاری ہے، فورسز دشت کے علاقے نوکیں راہ سے مزن بند میں داخل ہوچکا ہے
نوکیں راہ، تگرد توگ، آسکانی گر، کرپاسی اور قادربخش کلگ میں فورسز بڑی تعداد میں آپریشن کررہے ہیں قادربکش کلگ میں فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کے اطلاعات ہیں
آج بھی نوکیں راہ میں فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جسکے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کی جانی نقصان کے اطلاعات ہیں