یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںدشت میں سرکاری آلہ کاروں نے دکان کو لوٹ کر آگ لگادی

دشت میں سرکاری آلہ کاروں نے دکان کو لوٹ کر آگ لگادی

دشت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مکسر میں گزشتہ شب ریاستی مسلح جتھے کے ( ڈیتھ اسکواڈ) کے چھ آلہ کاروں نے دشت مکسر میں ایک غریب شخص کی دکان کو لوٹ کر آگ لگا دی۔ بعد ازاں، قریبی دیوار پر “BLA” کا نام لکھا گیا تاکہ اس واقعے کو سرمچاروں کی کارروائی ظاہر کیا جا سکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، واقعے کے وقت متعدد مقامی افراد موجود تھے جو آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سرکاری مسلح جتھے کے کارندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کے بعد یہ افراد دیدہ دلیری سے کھڈان کے فوجی کیمپ میں بلا خوف داخل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز