دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںدشت میں فورسز پر کئی مقامات پر حملہ کیا ایک کرنل سمیت...

دشت میں فورسز پر کئی مقامات پر حملہ کیا ایک کرنل سمیت کئی فوجی اہلکار ہلاک کیے۔بی آر اے

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز فورسز نے کیچ کے علاقے دشت میں عام آبادی پر زمینی اور فضائی حملے کئے علاقے میں موجود بی آر اے اور بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشترکہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن میں شریک فورسز کے قافلے کو دشت تورک اور ہوچات میں تین مختلف مقامات پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے اسی دوران فورسز نے مزید ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بڑی تعداد میں سرمچاروں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں فورسز سے دشت کے علاقے تورک میں سمیت مختلف علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں جو 15گھنٹوں سے زائد تک جاری رہیں اس دوران بی آر اے کے سرمچاروں نے موثر جنگی حکمت عملی کے تحت فورسز کا گھیرا توڑنے میں کامیاب ہوگئے اور اس کے علاوہ ہوچات اور درچکو کے درمیان چار مقامات پر ہمارے سرمچاروں نے فورسز پر حملے کئے جس کے نتیجے میں فورسز اعلیٰ آفیسر ہارون سمیت دو درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے جن کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا آپریشن میں شریک ہیلی کاپٹروں کو بھی سرمچاروں نے نشانہ بناکر نقصان پہنچایا ترجمان کے مطابق جھڑپ کے دوران بی آر اے کے چھ ساتھی جلال بلوچ عرف بلوچ خان ٗعبدالغنی بگٹی عرف فقیر ٗپارس بلوچ ٗامان بلوچ ٗبالاچ بلوچ ٗالطاف بلوچ شہید ہوگئے شہید ہونے والے تمام ساتھی گزشتہ کئی سالوں سے بی آر اے سے وابستہ تھے اور محاذ پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے ترجمان نے کہا کہ بی آر اے شہداء عبدالغنی بگٹی ٗجلال بلوچ ٗامان بلوچ ٗبالاچ بلوچ ٗالطاف بلوچ ٗداد بلوچ ٗصابر بلوچ کو گرانقدر قومی خدمات اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے قومی شہداء کے مشن کو ایک آزاد خود مختار بلوچ ریاست کے قیام کیلئے جنگ جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز