دشت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد دشت میں زمینی اور فضائی آپریشن کر رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت اور تمپ کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزن بند میں پاکستانی فورسز کے تیس سے زائد گاڑیاں پہنچ گئے تھے، جنہیں دو فوجی ہیلی کاپٹر کی کمک بھی حاصل ہے.
علاقائی کے ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز پہاڑوں میں موجود ہیں اور پہاڑوں پر مورچے بنا کر بیٹھے ہیں اور گن شپ ہیلی کاپٹر وقتاً فوقتاً پہاڑی سلسلے میں شیلنگ کر رہے ہیں، آخری اطلاعات تک پاکستانی فورسز علاقے میں موجود ہے.


