شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںدشت: کیچ کے علاقے جمک سے اغوا ہونے والے طالبعلم کی لاش...

دشت: کیچ کے علاقے جمک سے اغوا ہونے والے طالبعلم کی لاش برآمد

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے طالب علم عبداللہ ولد رسول بخش کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان طالب علم جمک کاشاپ دشت کے رہائشی نو عمر طالبعلم عبداللہ والد رسول بخش پہلے سے پکنک پر جانے والے فیملے کے لئے پانی اور دوسرے اشیا ساتھ لیکر موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا جن کو راستے میں اغوا کرکے قتل کر دیا گیا

عبداللہ والد رسول بخش تُربَت ہائی سکول کا طالبعلم تھا جن کی عمر 17 سال بتایا جارہا ہے ۔ جن کے گھر سے نکلے کے بعد اغوا کر کے قتل کردیا گیا ہے۔

علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ نوعمر طالبعلم عبداللہ کل دوپہر 1بجے کے قریب گھر سے نکلا تھا جن کو راستے میں اغوا کر کے قتل کرنے کے بعد انکی لاش دَشْت کلیر کور میں پھینک دیا گیا تھا۔ لیکن اب تک اس قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔

واضع رہے کہ عبداللہ سے پہلے بھی ریاستی ادروں کی طرف سے کہی سارے بلوچ نوجْوانوں کی جبری گمشدگی اور بعد میں مسخ شدہ لاش پھینکنے کا رواج عام رہا ہے۔
لیکن عبداللہ ولد رسول بخش کی جبری گمشدگی اور قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز