چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدشت :گاڑی الٹنے سے 1 شخص جاں بحق

دشت :گاڑی الٹنے سے 1 شخص جاں بحق

نصیر آباد( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہاٸی اسکول امداد کھوسہ نصیرآباد کے ہیڈ ماسٹر احمد خان ڈومکی کار حادثے میں جانبحق ہو گئے ہیں اور گورنمنٹ ہائی سکول میرواہ کے ہیڈ ماسٹر ظفر بگٹی ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں. حادثے کا شکار ہونے والے ڈیرہ مراد جمالی سے کوٸٹہ جا رہے تھے کہ دشت کے قریب ان کی کار بے قابو ہو کر الٹ گٸی ایکسیڈنٹ میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام نصیرآباد کے اہلکار عمران ڈومکی معمولی زخمی ہوئے ہیں احمد خان کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
واضح رہے کہ احمد خان ڈومکی چار روز قبل ہیڈ ماسٹر تعینات ہوئے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز