کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فوج نے ہرنائی شہرک و کوئٹہ سے متصل پیر اسماعیل سے آرٹلری و فضائیہ کی مدد سے پیش قدمی کرتے ہوئے پہاڑی سلسلے بزگر میں ہمارے کیمپ کو دو اطراف سے گھیراو کیا بر وقت جوابی کاروائی و حکمت عملی کے تحت دشمن فوج کے پیش قدمی کو روکتے ہوئے ان کے ساتھ کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئے جس سے قبضہ گیر فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ہمارے ساتھی گھیراو کو توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے سرمچاروں سے جانی نقصان اٹھانے کے بعد فورسز نے حواس باختہ ہوکر عام لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا فضائیہ کی شیلنگ و دور مار توپوں کی وجہ سے کئی مقامات پر لوگوں کے گھرتباہ ہوگئے اور لاتعداد مال مویشی ہلاک ہوئے اور قبضہ گیرفورسز شکست کھا کر عام لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار کی اور چار پشتون چرواہے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے اور کئی افراد کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ سانگان ، جالڑی، شہرک، مارواڑ کے تمام راستے نقل و عمل کے لئے تاحال بند ہیں جس سے لوگوں کو علاج معالجے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے قبضہ گیر فورسز نے سانگان ، جالڑی، مارواڑ میں عورتوں و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انھیں جان سے مارنے و علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں دے کر کئی گھروں کو جلانے کے ساتھ انکے موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹروں کو لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ بلوچ لبریشن آرمی قابض فورسز کے ساتھ شریک ہر مخبر و ہر بے رحم عمل کا شدت کے ساتھ جواب دے گا۔