Homeخبریںدلگان شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی ملٹری افیسر...

دلگان شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی ملٹری افیسر ہلاک ، بیوی زخمی

 

دلگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 26 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں ایک ملٹری افسر کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کی جس سے وہ ہلاک ہوگئے اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

اس ملٹری افسر کی شناخت دلگان اسٹیشن میں تعنیات میجر “عباس راہِ انجم” سے ہوئی ـ
جبکہ اس کی بیوی کو خاتم ہسپتال ایرانشہر میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی نام کی شناخت نہیں ہوسکی ـ
میجر راہ انجم اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایرانشہر سے دلگان جا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی راہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
یہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب “ایرانشہر سے دلگان” محور پر، جبر آباد گاؤں کے قریب پیش آیا ـ

Exit mobile version