Homeخبریںدلگان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

دلگان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار 2 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دلگان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت “عبدالواحد شلی بر” ولد شمبے ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے عبدالوحد کو گولی مار دی اور یہ شہری کئی گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

یہ واقعہ دلگان کے علاقے “چاہ کمال” میں پیش آیا اور خبر کے ترتیب دیے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

حالیہ دنوں میں دلگان شہر میں کچھ لوگوں کی مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version