Homeخبریںدلگان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین بلوچ شہری...

دلگان شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین بلوچ شہری جاں بحق ہوگئے

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 27 جولائی کو دلگان شہر میں ایک شادی کی تقریب میں جھگڑے کے نتیجے میں تین بلوچ شہریوں کو قتل کر دیا گیا ـ
مارے جانے والے افراد کی شناخت بنیامین بہزادی ولد یار محمد، یعقوب بہزادی ولد گل محمد اور رضا بہزادی ولد گل محمد کے ناموں سے ہوئی ـ

بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ دلگان شہر میں واقع پنگ گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں موجود تھے کہ مسلح افراد نے جھگڑے کے باعث انہیں فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ

Exit mobile version