دلگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 13 نومبر بروز ہفتہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں دو بلوچ قبائل کے درمیان جاری بیس سالہ تنازعہ کے گزشتہ روز امن اور صلح ہوا ـ
دونوں قبائل کے درمیان تقریباً 20 سال تک جھگڑا چلا اور اس کے نتیجے میں دونوں قبائل کے پانچ افراد اس تنازعہ میں مارے گئے اور تین زخمی ہو گئے۔
یہ تصفیہ گزشتہ روز ایک جامعہ مسجد متعدد بلوچ عمائدین کی موجودگی ہوا جس کے سرانا ہر جگہ کی گئی عمائدین نے فاتحہ پڑھنے کے بعد یہ خواہشات کا بھی اظہار کیا کہ دیگر بلوچ قبائل اپنی رنجشوں کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کے لیئے امن اور صلح کا باعث بنیں گے ـ