چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںدلگان میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم سے چھ افراد جانبحق...

دلگان میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم سے چھ افراد جانبحق تین زخمی

دلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 29 اپریل کو مغربی بلوچستان دلگان شہر میں مسلح افراد کے دو گروپوں کے درمیان متعدد بار جھڑپوں میں چھ افراد جانبحق اور تین زخمی ہوئے۔

تفصلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جانبحق اور تین زخمی ہوئے.

جانبحق افراد میں مرتضیٰ عبدالحئ ولد شوکت امان، شاہ بخش، علی شاہ کرمزہی اور دو دیگر خواتین شامل ہیں ـ

جبکہ زخمی ہونے والوں میں کامران ، دوست محمد اور شوکت شامل ہیں ـ

زرائع کے مطابق مسلح تصادم اس وقت شروع ہوئی جب ایک گروہ نے دوسرے گروہ پر اچانک فائرنگ کی ـ

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قبائلی مسلح تصادم میں اضافہ ہوا جس کے سبب کئی بے گناہ لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز