دلگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات، 30 دسمبر کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے زہکلوت محور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بلوچ شہری زخمی ہوئے۔
دو بلوچ شہریوں میں سے ایک کی شناخت دلگان سے تعلق رکھنے والے “عیسیٰ بامری میرک” بتائی گئی ہے، جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، اطلاع موصول ہونے تک دوسرے شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ دوسرا شہری زخمی حالت میں اہلکاروں کی چنگھل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے ـ
مزید اطلاعات کے مطابق یہ شہری دلگان زہکلوت ہائی وے پر نسان وین میں سفر کر رہے تھے جب انٹیلی جنس اہلکاروں نے بغیر وارننگ کے سلور پیوجیٹ 405 گاڑی پر فائرنگ کر دی ـ