دلگان (ہمگام نیوز): دلگان کے علاقے چاہ کیچی میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری داد عباس صابکی (عاشوری) ولد ماہم جان بحق ہو گئے۔ ان کی عمر تقریباً 40 سال تھی اور وہ چاہ کیچی، دلگان کے رہائشی تھے۔
واقعہ ہفتہ کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب داد عباس گاؤں کے زرعی پانی کے پمپ کے قریب موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق، قابض ایرانی فورسز ایک گاڑی میں آئے اور بغیر کسی پیشگی انتباہ یا وارننگ کے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق، ان پر دس سے زائد گولیاں برسائی گئیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد قابض اہلکار داد عباس کی لاش کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم گاؤں کے مکینوں نے سخت مزاحمت کی اور فورسز کو پسپا ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ قابض ایرانی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ شہریوں پر اس قسم کے حملے معمول بنتے جا رئیں ہیں


