سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںدمشق: روس کا شام سے ایرانی فوج کے مکمل انخلاء کا اعلان

دمشق: روس کا شام سے ایرانی فوج کے مکمل انخلاء کا اعلان

دمشق(ہمگام ویب نیوز ) اطلاعات کے مطابق شام میں ایرانی فوجیوں کے انخلاء کے متعلق روس اور اسرائیل کے درمیان مبینہ ڈیل کے بعد روس نے ایک حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں موجود ایرانی فوج چند روز کے اندر ملک چھوڑ جائے گی۔روسی مندوب فاسیلی نیپینزیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کی سرحد کے قریب شام کے جنوب مغربی علاقے سے ایرانی فوج کے انخلاء کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ایرانی فورسز چند روز کے اندر علاقہ خالی کر دے گی۔ قبل ازیں شام کی ایک باخبر زرائع کے مطابق جنوبی شام کے شہر درعا میں ایرانی فورسز اور حزب اللہ ملیشیا نے انخلاء پر آ آمادگی ظاہر کیا ہے جس کے بعد ایرانی جنگجوؤں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز