پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںدنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ...

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے: عالمی ادارہ صحت

جینیوا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں روزانہ کی بنیادوں پر اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ کل اتوار کو ایک نیا ریکارڈ دیکھنے میں آیا۔ ایک دن میں عالمی سطح پر اس وائرس سے متاثرہ انسانوں کی تعداد میں تقریباﹰ تین لاکھ آٹھ ہزار کا اضافہ ہوا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہفتے سے لے کر اتوار تک کے 24 گھنٹوں میں مختلف ممالک میں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد میں تین لاکھ سات ہزار نو سو تیس کا اضافہ ہوا۔ ان میں سے سب سے زیادہ نئے مریض بھارت میں رجسٹر کیے گئے، جس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکا اور تیسرے نمبر پر برازیل رہا۔

دریں اثناء عالمی وقت کے مطابق کل اتوار 13 ستمبر کی رات تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو لاکھ سترہ ہزار چار سو سترہ ہو چکی تھی۔ ان میں سے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد انسان صرف کل ایک روز میں انتقال کر گئے۔

عالمی دارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے تقریباﹰ ساڑھے چورانوے ہزار نئے انفیکشنز ریکارڈ کیے گئے۔ اس کے بعد امریکا کا نمبر تھا، جہاں ساڑھے پینتالیس ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ اس دوران برازیل میں بھی مزید تقریباﹰ چوالیس ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز