چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدو آئی ایم ای آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز 31اگست تک...

دو آئی ایم ای آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز 31اگست تک لازمی رجسٹرڈ کروایا جائے :پی ٹی اے

لاہور( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 2 آئی ایم ای آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ پی ٹی اے کی جانب سے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز کو رجسٹرڈ کروانا لازم قرار دیا گیاہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایک آئی ایم آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائے گا ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی تمام موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کیا جاِئے ۔ 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کر دیا جائے گا۔ صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز