Homeخبریںدوبئی سے حراست میں لئے گئے عبدالحفیظ زہری کو کراچی کے ایک...

دوبئی سے حراست میں لئے گئے عبدالحفیظ زہری کو کراچی کے ایک جیل سے منظرعام پر آگئے

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں رواں سال 27 جنوری کو لاپتہ ہونے والے عبدالحفیظ زہری کو کراچی کے ایک جیل میں ظاہر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوبئی سے اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالحفیظ زہری کو کراچی کے جیل سے منظرعام پر لایا گیا ہے، واضح رہے کہ عبدالحفیظ زہری جوکہ اس وقت متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں رہائش پزیر تھے، انہیں وہاں سے 27 جنوری کی شب کو حکام نے خفیہ طور پر حراست میں لینے کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جوکہ اب تک لاپتہ تھے۔

تاہم اب ذرائع کے مطابق انہیں کراچی کے ایک جیل سے منظر عام پر لایا گیا ہے۔

Exit mobile version