زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج اتوار کی صبح 31 جولائی کو دوست محمد (ہیرمند) شہر کی سرحد پر قابض ایران کی سرحدی محافظ افواج اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
یہ جھڑپ اس شہر میں واقع شگالک کی سرحد پر ہوئی اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دوست محمد شہر کے گورنر میثم برازاندہ نے کہا کہ جھڑپ اب بھی جاری ہے۔