پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںدو بلوچ بچوں کی گرفتاری کے چار دن گزرنے کے باوجود ان...

دو بلوچ بچوں کی گرفتاری کے چار دن گزرنے کے باوجود ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ زاہدان کے گاؤں نعمت آباد پیرسوران پر قابض ایرانی فوجی دستوں کے حملے کے بعد 13 اور 14 سال کی عمر کے دو بلوچ بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے ـ

ان دونوں بچوں کی شناخت شہ بخش فیملی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید اور محمد ہیں جو کہ زاہدان کے علاقے پیر سوران کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ـ

رپورٹ کے مطابق متعدد گاڑیوں اور درجنوں افراد کے ساتھ نعمت آباد پیرسوران گاؤں پر حملہ کرنے والے قابض ایرانی فوجی دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکینوں کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی۔

قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز کی اس کارروائی سے خواتین اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں بچوں نے فوجی دستوں کے غیر قانونی حملے اور گھروں کی تلاشی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانج فوجی دستوں نے پہاڑی علاقوں اور گاؤں سے بہت دور فائرنگ شروع کی اور پھر واپسی پر گاؤں نعمت آباد پر حملہ کیا۔

ابھی تک ان دونوں بچوں کی قسمت اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی آرمی جب چائے کسی بھی وقت پر مقبوضہ بلوچستان جارحیت کر سکتا ہے اور بغیر عدالتی حکم وہ بلوچ شہریوں پر فائرنگ کرتا ہے یا انہیں جبراً اغوا کرتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز