یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںدو بلوچ فرزند پاکستانی قید سے بازیاب

دو بلوچ فرزند پاکستانی قید سے بازیاب

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا دو بلوچ فرزند بازیاب ہو گئے. 

تفصیلات کے مطابق 11 دسمبر 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا صاحب داد ولد محمد جمعہ اور اسرار احمد ولد ڈاکٹر رحیم داد بحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں. 

جبری طور اغوا بلوچوں کی بازیابی کیلئے قائم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے دونوں فرزندوں کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز