چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدو سال سے زائد عرصے تک لاپتہ رہنے والے عبدالرؤف بلوچ کو...

دو سال سے زائد عرصے تک لاپتہ رہنے والے عبدالرؤف بلوچ کو منظر عام پر لانے کے بعد رہا کردیا گیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) دو سال سے زائد عرصے تک لاپتہ رہنے کے بعد عبدالرؤف بلوچ کو منظر عام پر لانے کے بعد رہا کردیا گیا۔

عبدالرؤف بلوچ کو 8 ستمبر 2018 کو امین آباد چاغی سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے جبری طور پر اغواء کرکے لاپتہ کردیا تھا جو دو سال سے زائد عرصے تک لاپتہ رہا۔

19 دسمبر 2020 کو پہلی بار انہیں بازیاب کرکے منظر عام پر لایا گیا جہاں وہ ہدہ جیل کوئٹہ میں منتقل کئے گئے۔ اب اسے رہا کردیا گیا ہے۔

جبری اغواء کے شکار بلوچوں کی با حفاظت بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے عبدالرؤف بلوچ کی بازیابی اور رہائی کی تصدیق کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر اپنے پیج سے بیان جاری کرتے ہوئے وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے عبدالرؤف بلوچ کی بازیابی و رہائی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام لاپتہ و جبری اغواء کے شکار بلوچوں کو رہا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز