Homeخبریںدو ماہ سے لاپتہ ہونے کے بعد کسرکمد سے بلوچ شہری کی...

دو ماہ سے لاپتہ ہونے کے بعد کسرکمد سے بلوچ شہری کی لاش برآمد

 

کسرکند ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہفتہ 25 جون کو ایک بلوچ شہری کی لاش اس کے لاپتہ ہونے کے دو ماہ بعد کسرکند شہر کے پاسک گاؤں کے پہاڑی علاقوں سے برامد ہوئی ہے ـ

اس بلوچ شہری کی شناخت کسرکند سے تعلق رکھنے والے “مہرداد بلوچ” کے نام سے ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ لاش کی شناخت شناختی دستاویزات سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہرداد عیدالفطر کے موقع پر لاپتہ ہو گیا تھا اور تقریباً دو ماہ بعد اس کی لاش کسرکند کے آس پاس کے پہاڑی علاقے سے ملی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری کی ان کی مسخ شدہ مقامی لوگوں کو پہاڑی علاقوں سے ملی ہیں۔
تاہم خبر کی تیاری تک اس بلوچ شہری کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Exit mobile version