سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںدو ٹاورزگرگئے خاران اوربسیمہ گرڈسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل

دو ٹاورزگرگئے خاران اوربسیمہ گرڈسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بسیمہ اورگدرکے درمیان طوفانی ہواوں کے باعث 132KVکے 2ٹاورزگرگئے جس کے نتیجہ میں خاران اوربسیمہ گرڈسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ بعد ازاں کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (GSC) اور گرڈسسٹم آپریشن(GSO) کی ٹیموں نے ایکسئن عبدالکریم جمالی اورکرم بخش بادینی کی سربراہی میں ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ ٹاورزکی مرمت وبحالی کاکام شروع کردیا اورسخت موسم و نامساعد حالات میں مسلسل کام کرکے 48گھنٹوں بعد (14فروری) اتوارکی شام 4بجے مذکورہ ٹاورزکی مرمت کاکام مکمل کرلیااورخاران وبسیمہ گرڈسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی جس کے بعد متاثرہ علاقوں کے تمام صارفین کو اب معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔تاہم اس دوران بجلی بندش پر کیسکونے متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز