شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںدُکی کے علاقے یارو میں ڈیتھ سکواڈ کے ٹھکانوں پر حملوں کی...

دُکی کے علاقے یارو میں ڈیتھ سکواڈ کے ٹھکانوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

20قلات (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ  جون کو مغرب سے قبل ہمارے سرمچاروں نے دُکی کے علاقے یارو کو گھیرے میں لیکر جھالر کے مقام پر واقع ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ اکبر ناصر کے تمام ٹھکانوں پر بیک وقت حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا حملہ 6 بجے شروع ہوا اور دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اکبر ناصر حملے سے تھوڑی دیر قبل علاقے سے نکل چکا تھا جبکہ حملے کے دوران اس کے قریب تمام کارندے بھی ٹھکانے چھوڑ کر بھاگ گئے۔ سرمچاروں کی جانب سے علاقے کا کنڑول اور کارندوں کے تعاقب کا سلسلہ رات 10 بجے تک جاری رہا۔

حملوں کے نتیجے میں ڈیتھ سکواڈ کے چار کارندے زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا اکبر ناصر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر علاقے و گردونواح میں ڈیتھ سکواڈ کے نیٹورک چلاتا ہے، جھالر میں واقع مذکورہ ٹھکانوں میں مسلح جھتوں اور سماجی بدکاروں کو پناہ دی جاتی ہے، اکبر ناصر سمیت اس کے تمام کارندے مقامی بلوچوں اور قومی تحریک کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ترجمان نے آخر میں کہا بی ایل اے علاقہ مکینوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ اکبر ناصر و اس کے کارندوں کسی بھی طرح کی قربت رکھنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز