دکی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی لیز روڈ کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے آکر دو سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی بی بی خاتمہ ولد شائستہ خان کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال دکی پہنچائی گئی۔جسے سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔