دکی ( ہمگام نیوز ) دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان بحق ہو گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق کانکن کی شناخت عمر شاہ ولد محیب اللہ قوم ہوتک سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے۔
کانکن کی نعش کو کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیاجسے ضروری کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا گیا۔