Homeخبریںدکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں...

دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق

دکی ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگئے ‫ـ

تفصیلات کے مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان بحق ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق کانکن کی شناخت صدیق اللہ ولد ولی خان قوم وردگ سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی لاش کو کان سے نکال کر ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ضروری کاروائی کے بعد جان بحق کانکن کی میت کو آبائی وطن افغانستان روانہ کردیا گیا۔

Exit mobile version