یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںدکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کانکن جاں...

دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 کانکن جاں بحق

دکی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے چمالنگ میں اکرام بورڈ میں زمیندار کول کمپنی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرگیا جسکی وجہ کوئلہ کان دب گئی۔ایس ایچ او چمالنگ محمد شاہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے دوکانکن مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق کانکنوں کی شناخت اختر محمد ولد خیر محمد اور نقیب اللہ ولد نصیب اللہ بارک زئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔ لاشیں کان سے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تین مختلف حادثات میں چمالنگ میں ٹھیلے کی زد میں آنے سے اور مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز