Homeخبریںکردگاپ قابض فورسز کی فائرنگ تین بہین بھائی بچے شدید زخمی ،دالبندین...

کردگاپ قابض فورسز کی فائرنگ تین بہین بھائی بچے شدید زخمی ،دالبندین مسلح افراد کے ہاتھوں بس ڈرائیور قتل 3 افراد زخمی

مستونگ / دالبندین ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان مستونگ کردگاپ کے علاقے گرگینہ کل خراسانی میں گزشتہ روز فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولہ لگنے سے غلام رسول سرپرہ کے تین کمسن بیٹے رضوان، سعداللہ اور باباجان شدید زخمی ہوئے جنھیں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا.

علاوہ ازیں دالبندین کے قریب ڈھڈر کے مقام پر مسلح افراد کی مال بردار بس پر فائرنگ، واقعے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین کے قریب ڈھڈر کے مقام پر مسلح افراد نے مال بردار بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت عبد الوحید کے نام سے ہوا ہے، جن کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد میں عبیداللہ سکنہ نوشکی، فائق سکنہ کوئٹہ اور محسن سکنہ کوئٹہ شامل ہیں۔

واقعے کے بعد جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں دو دن قبل بھی ایک شخص لاش ملی تھی جسے بعد میں مقامی شخص کے طور پر شناخت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز