دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںدکی : مسافر ویگن پر فائرنگ ایک مسافر ہلاک 6زخمی

دکی : مسافر ویگن پر فائرنگ ایک مسافر ہلاک 6زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں مسافر ویگن پر فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق منگل کو دکی کے علاقے ناناصاحب زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک مسافر ویگن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر ثناء اللہ ولد جان محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ موسی جان ،عبدالحکیم ،نواب خان سمیت6مسافر زخمی ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لیویز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز