کوئٹہ(ہمگام نیوز) دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے کریم خان نامی کانکن جاں بحق ہوگیا ۔
مائنز عملے نے لاش کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔


