ژوب(ہمگام نیوز)ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4. 7 اور گہرائی 82 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے جھٹکے آج صبح 8 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
متاثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔


