دکی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کے کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن اندر پھنس گیا۔
کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئلے کی کان میں پھنسے مزدور کو ریسکیو نہ کیا جاسکا۔
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر کانوں میں ریسکیو کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کانوں میں کام کرنے والے مزدور آئے روز مختلف حادثات کا شکار ہوکے اپنی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھتے ہیں۔