یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںدہشت گرد آرمی کے 12 اہلکار ٹرین حادثے میں ہلاک

دہشت گرد آرمی کے 12 اہلکار ٹرین حادثے میں ہلاک

گوجرانوالہ (ہمگام نیوز) پنجاب کے شہر وزیرِ آباد کے قریب فوجیوں کو لے جانے والی خصوصی ٹرین کی چار بوگیاں نہر میں گرنے سے تین فوجی افسران سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر جامکے چٹھہ میں نہر چھنانواں پر پیش آیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے نہر پر قائم ریلوے کا پل اس وقت ٹوٹ گیا جب پنوں عاقل سے کھاریاں جانے والی ٹرین اس پر سے گزر رہی تھی۔ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے سے چھ بوگیوں پر مشتمل ٹرین کا انجن اور چار بوگیاں پانی میں جا گریں۔حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں جن میں فوج کے غوطہ خور اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پر شائع کیے گئے بیان کے مطابق اس حادثے میں ٹرین پر سفر کرنے والی فوجی یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز