جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںرازق عرف پھلین بلوچ اور حمید عرف میرجان تنظیم کے مجرم ہیں...

رازق عرف پھلین بلوچ اور حمید عرف میرجان تنظیم کے مجرم ہیں _ بی این اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے اندر لابنگ، مالی کرپشن، تنظیمی ساتھیوں کی شہادت اور ایک اہم تنظیمی ساتھی کے اغواء ہونے پر تنظیم کے دو ممبر پھلین بلوچ اور حمید عرف میرجان تنظیم کو جواب دیئے بغیر رائے فرار اختیار کرچکے ہیں۔

مرید بلوچ نے کہا تنظیم کے ممبر پھلین بلوچ نے تنظیمی ڈسپلین اور اصولوں کو توڑ کر تنظیم کے اندر انتشار پھیلا کر لابنگ کی اور تنظیم کے ریجنل کمانڈر شہید بابر یوسف کو ساتھیوں سمیت تنظیم کے ذمہ داران کو اطلاع دیئے بغیر بلا کر راستے میں ساتھیوں کی شہادت پر ، اس کے علاوہ ممبر حمید بلوچ عرف میرجان مالی کرپشن اور تنظیم کے اہم ساتھی کے اغواہ میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا تنظیم کی طرف سے ممبر پھلین بلوچ اور حمید کے اس عمل پر مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ تنظیمی اصولوں کو توڑنے پر باقائدہ تفتیش کرے گی، اور جلد مکمل تفتیشی رپورٹ سامنے لائیگی۔

مرید بلوچ نے کہا اس حوالے سے تنظیم کے ذمہ داران نے اتحادی تنظیموں اور امبریلا آرگنائزیشن براس (بلوچ راجی آجوئی سنگر) کے ذمہ داران کو  آگاہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا بی این اے کا مقصد بلوچستان کی قومی آزادی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایک محکوم قوم ایک طاقتور اور قابض قوت کو مضبوط ڈسپلین، سخت اصولوں اور بہترین حکمت عملی سے ہی شکست دے سکتی ہے۔ اس وجہ سے بلوچ قومی بقاء کی خاطر بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کسی بھی صورت اپنی تنظیمی ڈسپلین اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز